سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان " امام کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے" ۔
حدیث نمبر: 1252
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ زَكَرِيَّا التَّمَّارُ ، ثنا أَبُو مُوسَى الأَنْصَارِيُّ ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ ، عَنْ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " تَكْفِيكَ قِرَاءَةُ الإِمَامِ خَافَتَ أَوْ جَهَرَ " . عَاصِمٌ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ ، وَرَفْعُهُ وَهْمٌ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”امام کا قراءت کرنا تمہارے لیے کافی ہو گا خواہ وہ پست آواز سے قراءت کرے یا بلند آواز میں قراءت کرے۔“ اس روایت کا راوی عاصم مستند نہیں ہے۔ اس روایت کو مرفوع حدیث کے طور پر نقل کرنا وہم ہے۔