سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان " امام کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے" ۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ الْغَنَوِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، وَمُصْعَبِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّمَا الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَلا تَخْتَلِفُوا عَلَيْهِ ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا ، وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا ، وَإِذَا قَالَ : غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7 ، فَقُولُوا : آمِينَ ، فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا ، وَإِذَا قَالَ : سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، فَقُولُوا : رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا ، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعِينَ " . إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ ضَعِيفٌ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”امام کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے، تاکہ اس کی پیروی کی جائے۔ تم اس سے اختلاف نہ کرو۔ جب وہ تکبیر کہے، تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ قراءت کرے، تو تم خاموش رہو۔ جب ’غیر المغضوب علیھم ولا الضالین‘ کہے، تو تم آمین کہو۔ جب وہ رکوع میں جائے، تو تم بھی رکوع میں جاؤ۔ جب وہ ’سمع اللہ لمن حمدہ‘ کہے، تو تم ’ربنا لك الحمد‘ کہو۔ جب وہ سجدہ میں جائے، تو تم سجدے میں جاؤ۔ جب وہ بیٹھ کر نماز ادا کرے، تو تم سب لوگ بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو۔“ اس روایت کا راوی اسماعیل بن ابان رحمہ اللہ ضعیف ہے۔