سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ وُجُوبِ قِرَاءَةِ أُمِّ الْكِتَابِ فِي الصَّلَاةِ وَخَلَفَ الْإِمَامِ باب: : نماز میں سورة فاتحہ پڑھنا واجب ہے اور امام کی اقتداء میں (سورة فاتحہ پڑھنا)
حدیث نمبر: 1219
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ الْحِمْصِيُّ ، ثنا بَقِيَّةُ ، ثنا الزُّبَيْدِيُّ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ : سَأَلَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " هَلْ تَقْرَءُونَ مَعِيَ وَأَنَا أُصَلِّي ؟ " ، قُلْنَا : إِنَّا نَقْرَأُ نَهُذُّهُ هَذًّا وَنَدْرُسُهُ دَرْسًا ، قَالَ : " فَلا تَقْرَءُوا إِلا بِ أُمِّ الْقُرْآنِ سِرًّا فِي أَنْفُسَكُمْ " . هَذَا مُرْسَلٌ.محمد محی الدین
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے دریافت کیا: ”کیا تم لوگ میرے ساتھ قراءت کرتے ہو، جب میں نماز پڑھ رہا ہوتا ہوں؟“ ہم نے عرض کیا: ”ہم قراءت کرتے ہیں لیکن ہم تیزی سے پڑھ لیتے ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم قراءت نہ کیا کرو البتہ سورہ فاتحہ پڑھ لیا کرو اور وہ بھی دل میں پڑھا کرو۔“ یہ روایت مرسل ہے۔