سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ وُجُوبِ قِرَاءَةِ أُمِّ الْكِتَابِ فِي الصَّلَاةِ وَخَلَفَ الْإِمَامِ باب: : نماز میں سورة فاتحہ پڑھنا واجب ہے اور امام کی اقتداء میں (سورة فاتحہ پڑھنا)
حدیث نمبر: 1214
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْعَمِّيُّ ، ثنا عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ الْقَاضِي ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ ، وَقَالَ : " كَأَنَّكُمْ تَقْرَءُونَ خَلْفِي ؟ " ، قُلْنَا : أَجَلْ ، هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " فَلا تَفْعَلُوا إِلا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَإِنَّهُ لا صَلاةَ إِلا بِهَا " .محمد محی الدین
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ اسی طرح منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”(یوں لگتا ہے) گویا تم میرے پیچھے قراءت کرتے ہو۔“ ہم نے عرض کیا: ”جی ہاں، یا رسول اللہ! تیزی کے ساتھ ہم قراءت کرتے ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایسا نہ کرو، البتہ سورہ فاتحہ پڑھ لیا کرو کیونکہ اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔“