سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ مَا يُجْزِيهِ مِنَ الدُّعَاءِ عِنْدَ الْعَجْزِ عَنْ قِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ باب: : جو شخص (نماز میں) سورة فاتحہ نہ پڑھ سکتا ہو اس کے لیے کون سی دعا کو پڑھ لینا کافی ہوگا ؟
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَسَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، قَالا : نا وَكِيعٌ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالانِيِّ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّكْسَكِيِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي لا أَسْتَطِيعُ أَنْ آخُذَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْئًا عَلِّمْنِي مَا يُجْزِينِي مِنْهُ ، قَالَ : " قُلْ : بِسْمِ اللَّهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ " ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، هَذَا لِلَّهِ فَمَا لِي ؟ ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں قرآن نہیں سیکھ سکتا آپ مجھے ایسی دعا کی تعلیم دیں جو میرے لیے اس کی جگہ کافی ہو۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ پڑھو: ’اللہ کے نام سے (برکت حاصل کرتے ہوئے میں اپنے کام کا آغاز کرتا ہوں) تمام تعریفیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اللہ سب سے بڑا ہے۔‘“ اس شخص نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! یہ تو اللہ کے لیے ہے میرے لیے کیا ہو گا؟“ (اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔