سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ مَا يُجْزِيهِ مِنَ الدُّعَاءِ عِنْدَ الْعَجْزِ عَنْ قِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ باب: : جو شخص (نماز میں) سورة فاتحہ نہ پڑھ سکتا ہو اس کے لیے کون سی دعا کو پڑھ لینا کافی ہوگا ؟
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، وَاللَّفْظُ لِسَعِيدٍ ، قَالا : ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مِسْعَرٍ . ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، وَأَبُو شَيْبَةَ ، قَالا : نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ثنا مِسْعَرٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ السَّكْسَكِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ أَنَّهُ لا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَأْخُذَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْئًا ، وَقَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ : فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، عَلِّمْنِي شَيْئًا يُجْزِينِي مِنَ الْقُرْآنِ فَإِنِّي لا أَقْرَأُ ، قَالَ : " قُلْ : سُبْحَانَ اللَّهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ ، وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ " ، قَالَ : فَضَمَّ عَلَيْهَا بِيَدِهِ ، وَقَالَ : هَذَا لِرَبِّي فَمَا لِي ؟ قَالَ : " قُلِ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي وَعَافِنِي " ، فَضَمَّ بِيَدِهِ الأُخْرَى وَقَامَ .سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ وہ قرآن مجید کو یاد نہیں کر سکتا۔ ابن عیینہ نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: اس نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ایسی چیز کی تعلیم دیں جو میرے لیے قرآن کی جگہ ہو کیونکہ میں قراءت نہیں کر سکتا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم یہ دعا پڑھو: ’اللہ تعالیٰ پاک ہے ہر طرح کی حمد اللہ کے لیے مخصوص ہے اور اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اللہ سب سے بڑا ہے اور اللہ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔‘“ راوی بیان کرتے ہیں: اس نے اپنی انگلیاں بند کر کے (ان کلمات کو یاد کیا) اور پھر بولا: ”یہ تو میرے پروردگار کی تعریف کے لیے ہے میرے لیے (دعا کے طور پر) کیا ہو گا؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم یہ دعا مانگو: ’اے اللہ! تو میری مغفرت کر دے تو مجھ پر رحم کر مجھے ہدایت پر ثابت قدم رکھ تو مجھے رزق عطا کر اور تو مجھے عافیت نصیب کر۔‘“ (راوی کہتے ہیں) تو اس نے دوسرے ہاتھ کی انگلیاں بند کر کے (ان کلمات کو یاد کیا) اور اٹھ کر (چل دیا)۔