سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ دُعَاءِ الِاسْتِفْتَاحِ بَعْدَ التَّكْبِيرِ باب: : تکبیر کے بعد نماز کے آغاز کی دعا۔
حدیث نمبر: 1154
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ : كَانَ عُثْمَانُ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ ، يَقُولُ : " سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ ، وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ " . يُسْمِعُنَا ذَلِكَ.محمد محی الدین
ابووائل بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نماز کے آغاز میں یہ دعا پڑھتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرا نام برکت والا ہے، تیری بزرگی بلند و برتر ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ یہ الفاظ ہمیں سناتے تھے (یعنی بلند آواز میں یہ الفاظ پڑھتے تھے)۔