سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ دُعَاءِ الِاسْتِفْتَاحِ بَعْدَ التَّكْبِيرِ باب: : تکبیر کے بعد نماز کے آغاز کی دعا۔
حدیث نمبر: 1153
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، ثنا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا ابْنُ فُضَيْلٍ ، وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : كَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ ، قَالَ : " سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ ، وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ " . يُسْمِعُنَا ذَلِكَ وَيُعَلِّمُنَا.محمد محی الدین
اسود بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جب نماز کا آغاز کرتے تو یہ پڑھتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرا نام برکت والا ہے، تیری بزرگی بلند و برتر ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔“ (راوی کہتے ہیں) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بلند آواز میں یہ الفاظ پڑھتے تھے تاکہ آپ ہمیں ان کی تعلیم دیں۔