سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ دُعَاءِ الِاسْتِفْتَاحِ بَعْدَ التَّكْبِيرِ باب: : تکبیر کے بعد نماز کے آغاز کی دعا۔
حدیث نمبر: 1143
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، نا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ شَيْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا كَبَّرَ لِلصَّلاةِ ، قَالَ : " سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ " . هَذَا صَحِيحٌ عَنْ عُمَرَ قَوْلُهُ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نقل کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جب نماز کے لیے تکبیر کہتے تو پھر یہ دعا پڑھتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرا نام برکت والا ہے، تیری بزرگی بلند و برتر ہے تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قول کے طور پر منقول ہونے کے حوالے سے یہ روایت مستند ہے۔