سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ ذِكْرِ التَّكْبِيرِ وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ الِافْتِتَاحِ وَالرُّكُوعِ وَالرَّفْعِ مِنْهُ وَقَدْرِ ذَلِكَ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ باب: : تکبیر تحریمہ، نماز کے آغاز میں ، رکوع میں جاتے ہوئے، رکوع سے اٹھتے ہوئے ، رفع یدین کرنا، اس کی مقدار اور اس بارے میں روایات کا اختلاف
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُشْكَانَ الْمَرْوَزِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَحْمُودٍ ، ثنا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ زَمْعَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، قَالَ : لَمْ يُثْبَتْ عِنْدِي حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَفَعَ يَدَيْهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ ثُمَّ لَمْ يَرْفَعْ ، وَقَدْ ثَبُتَ عِنْدِي حَدِيثُ مَنْ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ ، قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ : ذَكَرَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ ، وَمَالِكٌ ، وَمَعْمَرٌ ، وَسُفْيَانُ ، وَيُونُسُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.عبداللہ بن مبارک فرماتے ہیں: میرے نزدیک سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول یہ روایت مستند نہیں ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے آغاز میں صرف ایک رفع یدین کیا تھا، اس کے بعد رفع یدین نہیں کیا۔ میرے نزدیک وہ حدیث مستند ہے جس میں یہ مذکور ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے رفع یدین کیا تھا۔ عبداللہ بن مبارک نے یہ بات بیان کی ہے: عبیداللہ عمری، امام مالک، معمر، سفیان، یونس، محمد بن ابوحفصہ نے زہری کے حوالے سے، سالم کے حوالے سے ان کے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس روایت کو نقل کیا ہے۔