سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ ذِكْرِ التَّكْبِيرِ وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ الِافْتِتَاحِ وَالرُّكُوعِ وَالرَّفْعِ مِنْهُ وَقَدْرِ ذَلِكَ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ باب: : تکبیر تحریمہ، نماز کے آغاز میں ، رکوع میں جاتے ہوئے، رکوع سے اٹھتے ہوئے ، رفع یدین کرنا، اس کی مقدار اور اس بارے میں روایات کا اختلاف
حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامَاتِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، بِإِسْنَادِهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، نَحْوَهُ . رَفَعَهُ هَذَانُ عَنْ حَمَّادٍ ، وَوَقَفَهُ غَيْرُهُمَا عَنْهُ ، سَمِعْتُ أَبَا جَعْفَرٍ أَحْمَدَ بْنَ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ يَقُولُ ، وَأَمْلاهُ عَلَيْنَا إِمْلاءً ، قَالَ : كَانَ مَذْهَبِي مَذْهَبَ أَهْلِ الْعِرَاقِ ، فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّوْمِ يُصَلِّي فَرَأَيْتُهُ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي أَوَّلِ تَكْبِيرَةٍ ، ثُمَّ إِذَا رَكَعَ ، ثُمَّ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ.یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔ دو راویوں نے اسے حماد کے حوالے سے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، جبکہ ان دونوں کے علاوہ بقیہ راویوں نے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ میں نے قاضی ابوجعفر کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے: ”پہلے میرا بھی وہی موقف تھا، جو اہل عراق کا ہے لیکن پھر میں نے خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے آغاز میں تکبیر تحریمہ کہتے ہوئے رفع یدین کیا، پھر رکوع میں جاتے ہوئے رفع یدین کیا پھر رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے رفع یدین کیا۔“