سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ ذِكْرِ التَّكْبِيرِ وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ الِافْتِتَاحِ وَالرُّكُوعِ وَالرَّفْعِ مِنْهُ وَقَدْرِ ذَلِكَ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ باب: : تکبیر تحریمہ، نماز کے آغاز میں ، رکوع میں جاتے ہوئے، رکوع سے اٹھتے ہوئے ، رفع یدین کرنا، اس کی مقدار اور اس بارے میں روایات کا اختلاف
حدیث نمبر: 1117
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي عَمِّي ، ثنا ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ ، أَخْبَرَنِي سَالِمٌ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى إِذَا كَانَتَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ كَبَّرَ ، ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَهُمَا حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَكَبَّرَ ، وَهُمَا كَذَلِكَ ، ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْفَعَ صُلْبَهُ رَفَعَهُمَا حَتَّى تَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ " ، ثُمَّ يَسْجُدُ فَلا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنَ السُّجُودِ وَيَرْفَعُهُمَا فِي كُلِّ رَكْعَةٍ وَتَكْبِيرَةٍ يُكَبِّرُهَا قَبْلَ الرُّكُوعِ حَتَّى تَنْقَضِيَ صَلاتُهُ .محمد محی الدین
سالم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو دونوں ہاتھ کندھوں تک بلند کر کے تکبیر کہتے۔ جب رکوع میں جانے لگتے تو ہاتھ کندھوں تک بلند کر کے تکبیر کہتے، پھر رکوع میں چلے جاتے۔ جب رکوع سے سر اٹھاتے تو دونوں ہاتھ کندھوں تک بلند کرتے، پھر ”سمع اللہ لمن حمدہ“ پڑھتے، پھر سجدے میں چلے جاتے۔ سجدوں کے درمیان آپ رفع یدین نہیں کرتے تھے۔ ہر رکعت میں تکبیر کہتے ہوئے رفع یدین کرتے تھے، جب تک نماز مکمل نہ ہو جاتی۔