سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ ذِكْرِ التَّكْبِيرِ وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ الِافْتِتَاحِ وَالرُّكُوعِ وَالرَّفْعِ مِنْهُ وَقَدْرِ ذَلِكَ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ باب: : تکبیر تحریمہ، نماز کے آغاز میں ، رکوع میں جاتے ہوئے، رکوع سے اٹھتے ہوئے ، رفع یدین کرنا، اس کی مقدار اور اس بارے میں روایات کا اختلاف
حدیث نمبر: 1116
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، وَأَبُو الْيَمَانِ ، قَالا : نا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، بِهَذَا " إِذَا افْتَتَحَ التَّكْبِيرَ فِي الصَّلاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حِينَ يُكَبِّرُ حَتَّى يَجْعَلَهُمَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ " نَحْوَهُ.محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ زہری سے منقول ہے، جس میں یہ الفاظ موجود ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کا آغاز میں تکبیر کہتے تو دونوں ہاتھ بلند کرتے اس وقت جب آپ تکبیر کہہ رہے ہوتے، یہاں تک کہ وہ دونوں ہاتھ آپ کے کندھوں کے برابر آ جاتے (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔