سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابٌ فِي أَخْذِ الشِّمَالِ بِالْيَمِينِ فِي الصَّلَاةِ باب: : نماز کے دوران دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کو پکڑنا
حدیث نمبر: 1107
وَذَكَرَهُ ابْنُ صَاعِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْوَاسِطِيُّ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَبِي زَيْنَبَ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : " مَرَّ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي وَاضِعَ شِمَالَهُ عَلَى يَمِينِهِ ، فَأَخَذَ بِيَمِينِهِ فَجَعَلَهَا عَلَى شِمَالِهِ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے وہ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے انہوں نے اپنا بایاں ہاتھ دائیں ہاتھ پر رکھا ہوا تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا دایاں ہاتھ پکڑ کر بائیں ہاتھ پر رکھ دیا۔