سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابٌ فِي أَخْذِ الشِّمَالِ بِالْيَمِينِ فِي الصَّلَاةِ باب: : نماز کے دوران دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کو پکڑنا
حدیث نمبر: 1096
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا النَّضْرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أُمِرْنَا مَعَاشِرَ الأَنْبِيَاءِ أَنْ نُعَجِّلَ إِفْطَارَنَا ، وَنُؤَخِّرَ سَحُورَنَا ، وَنَضْرِبَ بِأَيْمَانِنَا عَلَى شَمَائِلِنَا فِي الصَّلاةِ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”ہمیں (یعنی) انبیاء کو حکم دیا گیا ہے: ہم افطار جلدی کریں، سحری تاخیر سے کریں اور نماز کے دوران اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھیں۔“