سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ باب: : ایک کپڑا پہن کر نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 1092
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا عُثْمَانُ بْنُ خَرَّزَاذَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ ، ثنا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَمْ يَمُتْ نَبِيٌّ حَتَّى يَؤُمَّهُ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِهِ " . ابْنُ أَبِي أُمَيَّةَ لَيْسَ بِقَوِيٍّ.محمد محی الدین
عروہ بن مغیرہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”کسی بھی نبی کا اس وقت تک وصال نہیں ہوا جب تک اس کی قوم کے کسی شخص نے اس کی امامت نہیں کی۔“ (امام دارقطنی رحمہ اللہ یہ کہتے ہیں) اس روایت کا ایک راوی ابن ابوامیہ مستند نہیں ہے۔