سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ مَنْ يَصْلُحُ أَنْ يَقُومَ خَلْفَ الْإِمَامِ باب: : کون سے لوگ امام کے پیچھے کھڑے ہوں گے ؟
حدیث نمبر: 1090
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، ثنا الأَعْمَشُ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَسَدِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، يَقُولُ : " إِنَّ مِنَ السُّنَّةِ إِذَا سَلَّمَ الإِمَامُ أَنْ لا يَقُومَ فِي مَوْضِعِهِ الَّذِي صَلَّى فِيهِ فَيُصَلِّي تَطَوُّعًا حَتَّى يَنْحَرِفَ أَوْ يَتَحَوَّلَ أَوْ يَفْصِلَ بِكَلامٍ " .محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”سنت کے احکام میں یہ بات شامل ہے جب امام سلام پھیر دے تو جس جگہ کسی شخص نے فرض نماز ادا کی ہو وہ اسی جگہ کھڑا ہو کر نوافل ادا نہ کرے، بلکہ وہاں سے کچھ ہٹ کر ایک طرف ہو کر یا درمیان میں کچھ گفتگو کر کے نوافل ادا کرے۔“