سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
الصَّلَاةُ مَعَ الْمُصَلِّي وَحْدَهُ باب: تنہا نماز پڑھنے والے کے ساتھ نماز پڑھنا
حدیث نمبر: 1081
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الأَسَدِيُّ ، ثنا أبِي ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلا جَاءَ وَقَدْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَامَ يُصَلِّي وَحْدَهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ يَتَّجِرُ عَلَى هَذَا فَلْيُصَلِّي مَعَهُ ؟ " .محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا کر چکے تھے وہ شخص اٹھ کر تنہا نماز ادا کرنے لگا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کون شخص اس کے ساتھ تعاون کرے گا؟ وہ اس کے ساتھ (دوبارہ) یہ نماز ادا کرے۔“