سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ ذِكْرِ الصَّلَاةِ فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ وَمُرَاحِ الْغَنَمِ باب: : اونٹوں کے باڑے میں اور بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 1077
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الرَّبِيعِ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلَّى فِي أَعْطَانِ الإِبِلِ ، وَرَخَّصَ أَنْ يُصَلَّى فِي مُرَاحِ الْغَنَمِ " . وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنْ نُصَلِّيَ فِي مُرَاحَاتِ الْغَنَمِ ، وَنَهَانَا أَنْ نُصَلِّيَ فِي أَعْطَانِ الإِبِلِ ".محمد محی الدین
عبدالملک بن ربیع اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے: ”اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا کی جائے۔“ البتہ آپ نے اس بات کی اجازت دی ہے: ”بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کی جا سکتی ہے۔“ ابن صاعد نامی راوی نے یہ الفاظ ادا کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا ہے: ”ہم بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کریں۔“ اور آپ نے ہمیں اس بارے میں منع کیا ہے: ”ہم اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا کریں۔“