سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابٌ فِي ذِكْرِ الْأَمْرِ بِالْأَذَانِ وَالْإِمَامَةِ وَأَحَقِّهِمَا باب: : اذان اور امامت کا حکم دینا، ان دونوں کا زیادہ حق دار کون ہوگا ؟
حدیث نمبر: 1069
ثنا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، ثنا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، ثنا مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، نَحْوَهُ ، وَقَالَ فِيهِ أَيْضًا : " صَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي " .محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا مالک بن حویرث کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”تم لوگ اسی طرح نماز ادا کرو جس طرح تم نے مجھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“