سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ الْحَثِّ عَلَى الرُّكُوعِ بَيْنَ الْأَذَانَيْنِ فِي كُلِّ صَلَاةٍ وَالرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ وَالِاخْتِلَافِ فِيهِ باب: : ہر نماز میں اذان اور اقامت کے درمیان نوافل ادا کرنے کی ترغیب : مغرب کی نماز سے پہلے دونفل ادا کرنا اور اس بارے میں مذکور اختلاف۔
حدیث نمبر: 1052
ثنا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، نا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ النُّفَيْلِيُّ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عِيسَى ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ ، ثنا بَكْرُ بْنُ مُضَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ ، حَدَّثَهُ ، أَنَّ أَبَا تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيَّ قَامَ لِيَرْكَعَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ ، فَقُلْتُ لِعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ : انْظُرْ إِلَى هَذَا أَيُّ صَلاةٍ يُصَلِّي ؟ فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ فَرَآهُ ، فَقَالَ : " هَذِهِ صَلاةٌ كُنَّا نُصَلِّيهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .محمد محی الدین
شیخ ابوالخیر بیان کرتے ہیں: شیخ ابوتمیم جیشانی اٹھ کر نماز مغرب سے پہلے دو رکعت ادا کرنے لگے تو میں نے سیدنا عقبہ بن عامر سے کہا: ان کی طرف توجہ کریں: یہ کون سی نماز پڑھ رہے ہیں؟ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف متوجہ ہو کر انہیں دیکھا اور بولے: ”یہ وہ نماز ہے جو ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ادا کیا کرتے تھے۔“