حدیث نمبر: 1050
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَرُوذِيُّ ، نا أَبِي ، نا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الأَسْوَدِ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : " صَلَّيْنَا الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " ، قُلْنَا لأَنَسٍ : رَآكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : " رَآنَا فَلَمْ يَأْمُرْنَا وَلَمْ يَنْهَنَا " .
محمد محی الدین

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں مغرب سے پہلے دو نوافل ادا کیا کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا انس سے دریافت کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ لوگوں کو یہ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ تو سیدنا انس نے فرمایا: ”نبی نے ہمیں یہ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے لیکن آپ نے ہمیں یہ ادا کرنے کا حکم نہیں دیا اور نہ اس سے کبھی منع کیا تھا۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الصلاة / حدیث: 1050
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح ، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 503، 625، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 837، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1288، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1589، 2489، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 681 ، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 1658، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1282، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1481، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1163، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1047، 1048، 1050، 1051، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12504»