سنن الدارقطني
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابُ إِمَامَةِ جَبْرَائِيلَ باب: : حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) کی امامت کا واقعہ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَبُو عُمَرَ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، نا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أُسَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ الْمُؤَذِّنِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَهُمْ ، أَنَّ جَبْرَائِيلَ عَلَيْهِ السَّلامُ أَتَاهُ فَصَلَّى الصَّلَوَاتِ وَقْتَيْنِ وَقْتَيْنِ إِلا الْمَغْرِبَ ، قَالَ : " فَجَاءَنِي فِي الْمَغْرِبِ ، فَصَلَّى بِي سَاعَةً حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ ، ثُمَّ جَاءَنِي ، يَعْنِي مِنَ الْغَدِ فِي الْمَغْرِبِ ، فَصَلَّى فِي سَاعَةِ غَابَتِ الشَّمْسُ لَمْ يُغَيِّرْهُ " .محمد بن عمار نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے، انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ بات بتائی: ”جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور تمام نمازیں مختلف اوقات میں پڑھائیں البتہ مغرب کی نماز (ایک ہی وقت میں پڑھائی)۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مغرب کے وقت میرے پاس آئے اور مجھے اس وقت نماز پڑھائی جب سورج غروب ہو چکا تھا پھر وہ میرے پاس آئے (یعنی راوی کہتے ہیں: اگلے دن) مغرب کی نماز کے وقت انہوں نے اسی ایک وقت میں نماز پڑھائی جب سورج غروب ہوا تھا اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔“