سنن دارمي
من كتاب الطهارة— وضو اور طہارت کے مسائل
باب في الْحُبْلَى إِذَا رَأَتِ الدَّمَ: باب: حاملہ عورت کا بیان جس کو خون آ جائے
حدیث نمبر: 968
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ هُوَ ابْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ الْحَسَنِ، قَالَ: "إِنْ كَانَتْ تَرَاهُ كَمَا كَانَتْ تَرَاهُ قَبْلَ ذَلِكَ فِي أَقْرَائِهَا تَرَكَتْ الصَّلَاةَ، وَإِنْ كَانَ إِنَّمَا هُوَ فِي الْيَوْمِ أَوْ الْيَوْمَيْنِ، لَمْ تَدَعْ الصَّلَاةَ".محمد الیاس بن عبدالقادر
امام حسن بصری رحمہ اللہ نے کہا: حاملہ عورت اگر اسی طرح کا خون دیکھے جیسا اس سے قبل ایام ماہواری میں آتا تھا، تو نماز ترک کر دے گی، اور اگر ایک دو دن ویسے ہی خون آ جائے، تو نماز ترک نہیں کرے گی۔