سنن دارمي
من كتاب الطهارة— وضو اور طہارت کے مسائل
باب مَنْ قَالَ الْمُسْتَحَاضَةُ يُجَامِعُهَا زَوْجُهَا: باب: جن علماء نے مستحاضہ سے جماع کرنے کو جائز کہا ان کا بیان
حدیث نمبر: 843
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ الْحَسَنِ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ، قَالَ: "يَغْشَاهَا زَوْجُهَا".محمد الیاس بن عبدالقادر
یونس سے مروی ہے، امام حسن رحمہ اللہ نے مستحاضہ کے بارے میں فرمایا: اس کا شوہر جماع کر سکتا ہے۔