حدیث نمبر: 1336
أنه صلى الله عليه وسلم أخذ القلم من يد على فدفعه الي معاوية
حافظ عمران ایوب لاہوری
” نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے علی کے ہاتھ سے قلم پکڑ کر معاویہ کے حوالے کر دیا ۔ “
حدیث نمبر: 1337
أن جماعة من بني هاشم سألوا رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يحول الكتابة من معاوية فنزل الوحي باختياره
حافظ عمران ایوب لاہوری
” بنو ہاشم کی ایک جماعت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مطالبہ کیا کہ آپ معاویہ سے کتابت وحی ختم کر دیں تو ان کے اختیار کے متعلق وحی نازل ہو گئی ۔ “
حدیث نمبر: 1338
اول من يختصم من هذه الأمة بين يدي الرب على و معاوية
حافظ عمران ایوب لاہوری
” اس امت میں سے پروردگار کے سامنے سب سے پہلے علی اور معاویہ رضی اللہ عنہما جھگڑا کریں گے ۔ “
حدیث نمبر: 1339
حبيبي قد اهديت هذا القلم من فوق عرشي الي معاوية . . .
حافظ عمران ایوب لاہوری
” (جبرئیل علیہ السلام نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں) اے میرے حبیب ! میں نے یہ قلم اپنے عرش کے اوپر سے معاویہ کی طرف بطور تحفہ بھیجا ہے ۔ “
حدیث نمبر: 1340
فاستشار جبريل فقال استكتبه فانه امين
حافظ عمران ایوب لاہوری
” نبی صلی اللہ علیہ وسلم (معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں) جبرئیل علیہ السلام سے مشورہ کیا توہ انہوں نے فرمایا ، ان سے (وحی) لکھوائیے یقیناً یہ امانت دار ہیں ۔ “
حدیث نمبر: 1341
الامناء عند الله ثلاثة : أنا و جبريل و معاوية
حافظ عمران ایوب لاہوری
” اللہ کے نزدیک تین امانت دار ہیں : میں ، جبرئیل علیہ السلام اور معاویہ رضی اللہ عنہ ۔ “
حدیث نمبر: 1342
ادعوا لي معاوية . . . فانه قوي امين
حافظ عمران ایوب لاہوری
” معاویہ رضی اللہ عنہ کو میرے پاس بلاؤ ۔ ۔ ۔ یقیناً وہ قوت والا اور امانت دار ہے ۔ “
حدیث نمبر: 1343
أن النبى صلى الله عليه وسلم ناول معاوية سهما وقال خذ هٰذا السهم حتي تلقاني به فى الجنة
حافظ عمران ایوب لاہوری
” نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ، معاویہ رضی اللہ عنہ کو ایک تیر پکڑایا اور فرمایا کہ اسے تھامے رکھنا حتی کہ تم اس کے ساتھ جنت میں مجھ سے ملاقات کرو ۔ “
حدیث نمبر: 1344
فأعطي معاوية ثلاث سفر جلات وقال تلقاني بهن فى الجنة
حافظ عمران ایوب لاہوری
” آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو تین رجسٹر دیے اور فرمایا کہ تم ان کے ساتھ مجھے جنت میں ملو گے ۔ “
حدیث نمبر: 1345
يبعث معاوية يوم القيامة وعليه رداء من نور الايمان
حافظ عمران ایوب لاہوری
” معاویہ رضی اللہ عنہ کو روز قیامت اٹھایا جائے گا تو اس پر ایمانی نور کی چادر ہو گی ۔ “
حدیث نمبر: 1346
لكل امة فرعون و فرعون هذه الأمة معاوية
حافظ عمران ایوب لاہوری
” ہر امت کا ایک فرعون ہوتا ہے اور اس امت کا فرعون معاویہ ہے ۔ “
حدیث نمبر: 1347
اذا رأيتم معاوية يخطب على منبري فاقتلوا
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جب تم معاویہ کو میرے منبر پر خطبہ دیتے دیکھو توہ اسے قتل کر دو ۔ “
حدیث نمبر: 1348
معاوية بن ابي سفيان أحلم امتي وأجودها
حافظ عمران ایوب لاہوری
” معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ میرے امت میں سب سے زیادہ حلیم اور سخی ہے ۔ “