حدیث نمبر: 1330
قالت الجنة يا رب أليس وعدتني أن تزينني بركنين من أركانك قال أولم أزينك بالحسن والحسين
حافظ عمران ایوب لاہوری
” (روز قیامت) جنت کہے گی اے پروردگار ! کیا تو نے مجھ سے وعدہ نہیں کیا تھا کہ تو اپنے دو ارکان کے ساتھ مجھے مزین کرے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کیا میں نے تمہیں حسن و حسین کے ساتھ مزین نہیں کیا ۔ “
حدیث نمبر: 1331
يا جبريل فديت الحسين بابراهيم
حافظ عمران ایوب لاہوری
” اے جبرئیل ! میں نے (اپنے بیٹے) ابراہیم کو حسین کے لیے بطور فدیہ دے دیا ہے ۔ “
حدیث نمبر: 1332
لعن الله قاتلك قال فقلت من قاتله قال رجل من امتي يبغض عترتي ولا تناله شفاعتي
حافظ عمران ایوب لاہوری
” (اے حسین !) اللہ تیرے قاتل پر لعنت کرے ۔ جابر رضی اللہ عنہ نے پوچھا انہیں کون قتل کرے گا ؟ آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میری امت کا ہی ایک فرد جو میری اولاد سے نفرت کرتا ہو گا ، اسے میری شفاعت نصیب نہیں ہو گی ۔ “