حدیث نمبر: 1239
آل محمد شجرة النبوة وآل الرحمة وموضع الرسالة
حافظ عمران ایوب لاہوری
” آل محمد نبوت کا درخت، آل رحمت اور مقام رسالت ہے ۔ “
حدیث نمبر: 1240
من أبغضنا أهل البيت حشره الله يهوديا وان صام وصلي
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جس نے ہم اہل بیت سے بغض رکھا اللہ تعالیٰ اسے یہودی بنا کر اٹھائے گا ، اگرچہ وہ نماز و روزہ کا پابند ہی ہو ۔ “
حدیث نمبر: 1241
ان شيعتنا يخرجون من قبورهم يوم القيامة على ما بهم من الذنوب والعيوب ، وجوههم كالقمر ليلة البدر
حافظ عمران ایوب لاہوری
” ہمارے گروہ کے لوگ روز قیامت اپنی قبروں سے گناہوں اور عیوب کے باوجود یوں نکلیں گے کہ ان کے چہرے چودہویں کے چاند کی طرح ہوں گے ۔ “
حدیث نمبر: 1242
اشتد غضب الله على من أهراق دمي و اذاني فى عترتي
حافظ عمران ایوب لاہوری
” اللہ کا غضب اس پر سخت ہے جس نے میرا خون بہایا اور میرے کنبے کے بارے میں اذیت پہنچائی ۔ “
حدیث نمبر: 1243
ان الله جعل ذرية كل نبي من صلبه وجعل ذريتي من صلب على
حافظ عمران ایوب لاہوری
” اللہ تعالیٰ نے ہر نبی کی اولاد اس کی صلب سے بنائی ہے مگر میری اولاد اس نے علی کی صلب سے بنائی ہے ۔ “