کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: جنازے کے ساتھ چلتے ہوئے چارپائی کے تمام اطراف کندھا دینا
حدیث نمبر: 722
من اتبع جنازة فليحمل بجوانب السرير كلها
حافظ عمران ایوب لاہوری
”جو شخص جنازے میں شرکت کر ے وہ (میت کی) چارپائی کے تمام اطراف کو کندھا دے ۔“
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 722
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث {«ضعيف»} :
امام ابن ملقن رحمہ الله اور حافظ بوصیری رحمہ الله نے اسے «منقطع» کہا ہے۔ [البدر المنير 223/5] ، [مصباح الزجاجة 28/2]
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 4530]
حدیث نمبر: 723
من حمل جوانب السرير الأربع كفر الله عنه أربعين كبيرة
حافظ عمران ایوب لاہوری
”جو (میت کی) چارپائی کے چاروں اطراف کندھا دے اللہ تعالیٰ اس کے چالیس کبیرہ گناہ معاف فرما دیتے ہیں ۔“
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 723
درجۂ حدیث محدثین: منكر
تخریج حدیث {«منكر»} :
امام سیوطی رحمہ الله ، امام ہیثمی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں علی بن ابی سارہ راوی ضعیف ہے۔ [اللآلي المصنوعة 337/2] ، [مجمع الزوائد 4109] ، [تذكرة الموضوعات ص: 217]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو «منكر» کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 1891]