حدیث نمبر: 1313
اذا كان يوم القيامة قال الله لي ولعلي بن أبى طالب . . .
حافظ عمران ایوب لاہوری

” قیامت کے روز اللہ تعالیٰ مجھ سے اور علی سے کہیں گے کہ جو تم دونوں سے محبت کرتے تھے انہیں جنت میں اور جو تم سے نفرت کرتے تھے انہیں جہنم میں داخل کر دو۔ “

حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1313
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث { «موضوع» } :
امام ابن جوزی رحمہ اللہ اور امام سیوطی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [الموضوعات 400/1] ، [اللآلي المصنوعة 348/1]
امام شوکانی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں یحییٰ بن عبدالحمید کذاب ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 382]