حدیث نمبر: 1292
كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يوحي اليه ورأسه فى حجر على . . .
حافظ عمران ایوب لاہوری

” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کی جا رہی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر علی رضی اللہ عنہ کی گود میں تھا ، انہوں نے نماز عصر نہیں پڑھی تھی ، حتی کہ سورج غروب ہو گیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: کیا تم نے نماز پڑھی ہے ؟ تو انہوں نے نفی میں جواب دیا ، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تو علی رضی اللہ عنہ کے لیے غروب کے بعد دوبارہ سورج طلوع کر دیا گیا ۔ “

حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1292
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث { «موضوع» } :
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اور امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [منهاج السنة 168/8] ، [الموضوعات 355/1] ۔ مزید دیکھئے: [الفوائد المجموعة ص: 350] ، [اللآلي المصنوعة 308/1] ، [السلسلة الضعيفة 396/2، تحت الحديث: 971]