کتب حدیثبلوغ المرامابوابباب: بیع میں اختیار کا بیان
حدیث نمبر: 692
وعن ابن عمر رضي الله عنهما عن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال : « إذا تبايع الرجلان فكل واحد منهما بالخيار ما لم يتفرقا وكانا جميعا أو يخير أحدهما الآخر فإن خير أحدهما الآخر فتبايعا على ذلك فقد وجب البيع وإن تفرقا بعد أن تبايعا ولم يترك واحد منهما البيع فقد وجب البيع» متفق عليه ،‏‏‏‏ واللفظ لمسلم.
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب دو آدمی آپس میں سودا کرنے لگیں تو جب تک وہ اکٹھے رہیں اور ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں ، ان میں سے ہر ایک کو اختیار ہے ، یا ایک دوسرے کو اختیار دیدے ، اگر ایک دوسرے کو اختیار دیدے ، پھر اس پر سودا طے ہو جائے تو سودا پختہ ہو گیا اور اگر سودا طے کرنے کے بعد ایک دوسرے سے الگ الگ ہو جائیں اور دونوں میں سے کسی نے بھی بیع کو فسخ نہ کیا ہو تو بیع پختہ ہو جائے گی ۔ “ ( بخاری و مسلم ) یہ الفاظ مسلم کے ہیں ۔
حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 692
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري، البيوع، باب إذا خير أحدهما صاحبه بعد البيع، حديث:2112، ومسلم، البيوع، باب ثبوت خيار المجلس للمتبايعين، حديث:1531.»
حدیث نمبر: 693
وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال : « البائع والمبتاع بالخيار حتى يتفرقا إلا أن تكون صفقة خيار ولا يحل له أن يفارقه خشية أن يستقيله ». رواه الخمسة إلا ابن ماجه ،‏‏‏‏ ورواه الدارقطني وابن خزيمة وابن الجارود. وفي رواية : « حتى يتفرقا عن مكانهما ».
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا عمرو بن شعیب رحمہ اللہ نے اپنے باپ سے ، انہوں نے اپنے دادا سے روایت کیا ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” خریدار اور فروخت کرنے والے کو اختیار حاصل ہے ، تاوقتیکہ ایک دوسرے سے جدا ہوں ، بشرطیکہ سودا اختیار والا ہو اور سودا واپس کرنے کے اندیشے کے پیش نظر جلدی سے الگ ہو جانا حلال نہیں ہے ۔ “ اسے ابن ماجہ کے سوا پانچوں نے روایت کیا ہے ۔ نیز دارقطنی ، ابن خزیمہ اور ابن جارود نے بھی روایت کیا ہے اور ایک روایت میں ہے کہ ” جب تک وہ اپنی جگہ سے جدا ( نہ ) ہو جائیں ۔ “
حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 693
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «أخرجه أبوداود، البيوع، باب في خيار المتبايعين، حديث:3456، والترمذي، البيوع، حديث:1247، والنسائي، البيوع، حديث:4488، وأحمد:2 /183.»
حدیث نمبر: 694
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال : ذكر رجل لرسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أنه يخدع في البيوع فقال : « إذا بايعت فقل لا خلابة ». متفق عليه
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص نے ذکر کیا کہ اسے بیع میں عام طور پر دھوکہ دیا جاتا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” سودا کرتے وقت کہہ دیا کرو کہ کوئی فریب و دھوکہ نہیں ہو گا ۔ “ ( بخاری و مسلم )
حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 694
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «  أخرجه البخاري، البيوع، باب ما يكره من الخداع في البيع، حديث:2117، ومسلم، البيوع، باب من يخدع في البيع، حديث:1533.»