حدیث کتب › بلوغ المرام ›
حدیث نمبر: 377
وعن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه قال : كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا استوى على المنبر استقبلناه بوجوهنا. رواه الترمذي بإسناد ضعيف. وله شاهد من حديث البراء عند ابن خزيمة.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب منبر پر کھڑے ہو جاتے تو ہم اپنے رخ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف موڑ لیتے ۔
اسے ترمذی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے ۔ اس کا شاہد ابن خزیمہ میں موجود ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´نماز جمعہ کا بیان`
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب منبر پر کھڑے ہو جاتے تو ہم اپنے رخ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف موڑ لیتے۔
اسے ترمذی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ اس کا شاہد ابن خزیمہ میں موجود ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 377»

تخریج:
«أخرجه الترمذي، أبواب الصلاة، باب ما جاء في استقبال الإمام إذا خطب، حديث:509 وسنده ضعيف، وللحديث شواهد ضعيفة، وحديث البراء رواه ابن خزيمة:لم أجده.»
تشریح: 1. اس حدیث کی رو سے سامعین کو اپنا رخ خطیب کی طرف کرنا چاہیے۔
قبلے کی طرف منہ کرنا ضروری نہیں۔
اس مسئلے میں کسی کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔
بلکہ اس پر اجماع ہے۔
(سبل السلام) 2.اس حدیث کے ضعف کی وجہ یہ ہے کہ اس کی سند میں محمد بن فضل بن عطیہ ایسا راوی ہے جسے متروک الحدیث قرار دیا گیا ہے مگر خود مصنف نے ذکر کیا ہے کہ اس کا شاہد موجود ہے اور اس پر اجماع بھی ہے۔

درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 377 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 509 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´خطبہ کے وقت امام کی طرف منہ کرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب منبر پر بیٹھتے تو ہم اپنا منہ آپ کی طرف کر لیتے۔ [سنن ترمذي/كتاب الجمعة/حدیث: 509]

اردو حاشہ:
1؎:
سند کے لحاظ سے اس باب میں کوئی حدیث صحیح نہیں ہے لیکن متعدد احادیث و آثار سے اس مضمون کو تقویت مل جاتی ہے (دیکھئے الصحیحۃ رقم2080) عام مساجد میں یہ چیز تو بہت آسان ہے لیکن خانہ کعبہ میں مشکل ہے، تو وہاں یہ بات معاف ہو گی۔
نوٹ:
(یہ سند سخت ضعیف ہے، اس لیے کہ اس میں راوی محمد بن فضل بن عطیہ کی لوگوں نے تکذیب تک کی ہے، لیکن براء بن عازب اور ابن عمر، انس اور ابو سعید خدری وغیرہ سے مروی شواہد کی بنا پر صحابہ کا یہ تعامل صحیح اور ثابت ہے تفصیل کے لیے دیکھئے: الصحیحۃ 2080)

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 509 سے ماخوذ ہے۔