حدیث نمبر: Q4964-2
وَقَالَ مُجَاهِدٌ : يَدُعُّ : يَدْفَعُ عَنْ حَقِّهِ ، يُقَالُ : هُوَ مِنْ دَعَعْتُ يُدَعُّونَ يُدْفَعُونَ ، سَاهُونَ : لَاهُونَ ، وَالْمَاعُونَ : الْمَعْرُوفَ كُلُّهُ ، وَقَالَ بَعْضُ الْعَرَبِ : الْمَاعُونُ الْمَاءُ ، وَقَالَ عِكْرِمَةُ : أَعْلَاهَا الزَّكَاةُ الْمَفْرُوضَةُ ، وَأَدْنَاهَا عَارِيَّةُ الْمَتَاعِ.
مولانا داود راز
مجاہد نے کہا «يدع» کا معنی دفع کرتا ہے یعنی یتیم کو اس کا حق نہیں لینے دیتا ، کہتے ہیں یہ «دعوت» سے نکلا ہے ۔ اسی سے سورۃ الطور میں لفظ «يوم يدعون» ہے ( یعنی جس دن دوزخ کی طرف اٹھائے جائیں گے ، ڈھکیلے جائیں گے ۔ «ساهون» بھولنے والے ، غافل ۔ «ماعون» کہتے ہیں مروت کے ہر اچھے کام کو ۔ بعض عرب «ماعون» پانی کو کہتے ہیں ۔ عکرمہ نے کہا «ماعون» کا اعلیٰ درجہ زکوٰۃ دینا ہے اور ادنیٰ درجہ یہ ہے کہ کوئی شخص کچھ سامان مانگے تو اسے وہ دیدے ، اس کا انکار نہ کرے ۔