کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: آیت کی تفسیر ”اس دن کو یاد کرو جب کہ ہم بڑی سخت پکڑ پکڑ یں گے، ہم بلا شک اس دن پورا پورا بدلہ لیں گے“۔
حدیث نمبر: 4825
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : " خَمْسٌ قَدْ مَضَيْنَ اللِّزَامُ ، وَالرُّومُ ، وَالْبَطْشَةُ ، وَالْقَمَرُ ، وَالدُّخَانُ " .
مولانا داود راز
´ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے وکیع نے بیان کیا ، ان سے اعمش نے ، ان سے مسلم نے ، ان سے مسروق نے اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` پانچ ( قرآن مجید کی پیشیں گوئیاں ) گزر چکی ہیں ۔ «اللزام» ( بدر کی لڑائی کی ہلاکت ) ، «الروم» ( غلبہ روم ) «البطشة» ( سخت پکڑ ) ، «القمر» ( چاند کے ٹکڑے ہونا ) اور «والدخان‏» دھواں ، شدت فاقہ کی وجہ سے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب تفسير القرآن / حدیث: 4825
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة