کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: آیت کی تفسیر ”اور انسان سب چیز سے بڑھ کر جھگڑالو ہے“۔
حدیث نمبر: 4724
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ ، أَنَّ حُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ أَخْبَرَهُ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَرَقَهُ وَفَاطِمَةَ ، قَالَ : " أَلَا تُصَلِّيَانِ ؟ " . رَجْمًا بِالْغَيْبِ : لَمْ يَسْتَبِنْ ، فُرُطًا : يُقَالُ نَدَمًا ، سُرَادِقُهَا : مِثْلُ السُّرَادِقِ وَالْحُجْرَةِ الَّتِي تُطِيفُ بِالْفَسَاطِيطِ يُحَاوِرُهُ مِنَ الْمُحَاوَرَةِ ، لَكِنَّا هُوَ اللَّهُ رَبِّي : أَيْ لَكِنْ أَنَا هُوَ اللَّهُ رَبِّي ، ثُمَّ حَذَفَ الْأَلِفَ وَأَدْغَمَ إِحْدَى النُّونَيْنِ فِي الْأُخْرَى ، وَفَجَّرْنَا خِلَالَهُمَا نَهَرًا ، يَقُولُ : بَيْنَهُمَا ، زَلَقًا : لَا يَثْبُتُ فِيهِ قَدَمٌ ، هُنَالِكَ الْوِلَايَةُ : مَصْدَرُ الْوَلِيِّ ، عُقُبًا : عَاقِبَةً ، وَعُقْبَى وَعُقْبَةً وَاحِدٌ وَهِيَ الْآخِرَةُ قِبَلًا ، وَقُبُلًا وَقَبَلًا اسْتِئْنَافًا ، لِيُدْحِضُوا : لِيُزِيلُوا الدَّحْضُ الزَّلَقُ ".
مولانا داود راز
´ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے یعقوب بن ابراہیم بن سعد نے بیان کیا ، کہا ہم سے میرے والد نے بیان کیا ، ان سے صالح نے ، ان سے ابن شہاب نے ، کہا مجھے علی بن حسین نے خبر دی ، انہیں حسین بن علی رضی اللہ عنہما نے خبر دی اور انہیں علی رضی اللہ عنہ نے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت ان کے اور فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر آئے اور فرمایا ۔ تم لوگ تہجد کی نماز نہیں پڑھتے ( آخر حدیث تک ) ۔ «رجما بالغيب‏» یعنی سنی سنائی اور ان کو خود کچھ علم نہیں ۔ «فرطا‏» ندامت ، شرمندگی ۔ «سرادقها‏» یعنی قناتوں کی طرح سب طرف سے ان کو آگ گھیر لے گی جیسے کوٹھری کو سب طرف سے خیمے گھیر لیتے ہیں ۔ «يحاوره‏» ، «محاورة» سے نکلا ہے یعنی گفتگو کرنا ، تکرار کرنا ۔ «لكنا هو الله ربي‏» اصل میں «لكن أنا هو الله ربي» تھا «أنا» کا ہمزہ حذف کر کے نون کو نون میں ادغام کر دیا «لكنا» ہو گیا ۔ «خلالهما نهرا» یعنی «بينهما» ان کے بیچ میں ۔ «زلقا» چکنا ، صاف جس پر پاؤں پھسلے ( جمے نہیں ) ۔ «هنالك الولاية‏» ، «ولايت‏» ، «ولي» کا مصدر ہے ۔ «عقبا‏» ، «عاقبت» اسی طرح «عقبى» اور «عقبة» سب کا ایک ہی معنی ہے یعنی آخرت ۔ «قبلا» اور «قبلا» اور «قبلا» ( تینوں طرح پڑھا ہے ) یعنی سامنے آنا ۔ «ليدحضوا‏» ، «دحض» سے نکلا ہے یعنی پھسلانا ( مطلب یہ ہے کہ حق بات کو ناحق کریں ) ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب تفسير القرآن / حدیث: 4724
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة