حدیث نمبر: Q4701-2
وَقَالَ مُجَاهِدٌ : صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ : الْحَقُّ يَرْجِعُ إِلَى اللَّهِ ، وَعَلَيْهِ طَرِيقُهُ لَبِإِمَامٍ مُبِينٍ عَلَى الطَّرِيقِ ، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : لَعَمْرُكَ : لَعَيْشُكَ ، قَوْمٌ مُنْكَرُونَ : أَنْكَرَهُمْ لُوطٌ ، وَقَالَ غَيْرُهُ : كِتَابٌ مَعْلُومٌ : أَجَلٌ ، لَوْ مَا تَأْتِينَا : هَلَّا تَأْتِينَا شِيَعٌ أُمَمٌ وَلِلْأَوْلِيَاءِ أَيْضًا شِيَعٌ ، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : يُهْرَعُونَ : مُسْرِعِينَ ، لِلْمُتَوَسِّمِينَ : لِلنَّاظِرِينَ ، سُكِّرَتْ : غُشِّيَتْ ، بُرُوجًا : مَنَازِلَ لِلشَّمْسِ وَالْقَمَرِ ، لَوَاقِحَ : مَلَاقِحَ مُلْقَحَةً ، حَمَإٍ ، جَمَاعَةُ حَمْأَةٍ وَهُوَ الطِّينُ الْمُتَغَيِّرُ وَالْمَسْنُونُ الْمَصْبُوبُ تَوْجَلْ تَخَفْ ، دَابِرَ : آخِرَ ، لَبِإِمَامٍ مُبِينٍ : الْإِمَامُ كُلُّ مَا ائْتَمَمْتَ وَاهْتَدَيْتَ بِهِ ، الصَّيْحَةُ : الْهَلَكَةُ
مولانا داود راز
مجاہد نے کہا «صراط على مستقيم» کا معنی سچا راستہ جو اللہ تک پہنچتا ہے ۔ اللہ کی طرف جاتا ہے «لبإمام مبين» یعنی کھلے راستے پر ۔ اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا «لعمرك» کا معنی یعنی تیری زندگی کی قسم ۔ «قوم منكرون» لوط نے ان کو اجنبی پردیسی سمجھا ۔ دوسرے لوگوں نے کہا «كتاب معلوم» کا معنی معین میعاد ۔«لوما تاتينا» کیوں ہمارے پاس نہیں لاتا ۔ «شيع » امتیں اور کبھی دوستوں کو بھی «شيع » کہتے ہیں اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا «يهرعون» کا معنی دوڑتے ، جلدی کرتے ۔ «للمتوسمين » دیکھنے والوں کے لیے ۔ «سكرت » ڈھانکی گئیں ۔ «بروجا» ، «برج» یعنی سورج چاند کی منزلیں ۔ «لواقح» ، «ملاقح» کے معنی میں ہے جو «ملفحة» کی جمع یعنی حاملہ کرنے والی ۔ «حما» ، «حماة» کی جمع ہے بدبودار کیچڑ ۔ «مسنون» قالب میں ڈھالی گئی ۔ «لا توجل» مت ڈر ۔ «دابر اخر» ( دم ) ۔ «لبامام مبين» امام ، وہ شخص جس کی تو پیروی کرے اس سے راہ پائے ۔ «الصيحة» ہلاکت کے معنی میں ہے ۔