کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: سورۃ نساء کی تفسیر۔
حدیث نمبر: Q4573
قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : يَسْتَنْكِفُ : يَسْتَكْبِرُ قِوَامًا قِوَامُكُمْ مِنْ مَعَايِشِكُمْ ، لَهُنَّ سَبِيلًا : يَعْنِي الرَّجْمَ لِلثَّيِّبِ ، وَالْجَلْدَ لِلْبِكْرِ " ، وَقَالَ غَيْرُهُ : مَثْنَى وَثُلَاثَ : يَعْنِي اثْنَتَيْنِ ، وَثَلَاثًا ، وَأَرْبَعًا ، وَلَا تُجَاوِزُ الْعَرَبُ رُبَاعَ .
مولانا داود راز
‏‏‏‏ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ ( قرآن مجید کی آیت ) «يستنكف» ، «يستكبر» کے معنی میں ہے ۔ «قواما» ( «قياما» ) یعنی جس پر تمہارے گزران کی بنیاد قائم ہے ۔ «لهن سبيلا» یعنی شادی شدہ کے لیے رجم اور کنوارے کے لیے کوڑے کی سزا ہے ( جب وہ زنا کریں ) اور دوسرے لوگوں نے کہا ( آیت میں ) «مثنى وثلاث ورباع» سے مراد دو دو تین تین اور چار چار ہیں ۔ اہل عرب «رباع» سے آگے اس وزن سے تجاوز نہیں کرتے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب تفسير القرآن / حدیث: Q4573