کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: آیت کی تفسیر ”اور اللہ کی راہ میں خرچ کرتے رہو اور اپنے آپ کو اپنے ہاتھوں سے ہلاکت میں نہ ڈالو اور اچھے کام کرتے رہو، اللہ اچھے کام کرنے والوں کو پسند کرتا ہے“۔
حدیث نمبر: Q4516
التَّهْلُكَةُ ، وَالْهَلَاكُ وَاحِدٌ .
مولانا داود راز
‏‏‏‏ «تهلكة» اور «هلاك» کے ایک ہی معنی ہیں ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب تفسير القرآن / حدیث: Q4516
حدیث نمبر: 4516
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ , أَخْبَرَنَا النَّضْرُ , حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , عَنْ سُلَيْمَانَ , قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ , عَنْ حُذَيْفَةَ , وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ سورة البقرة آية 195 , قَالَ : " نَزَلَتْ فِي النَّفَقَةِ " .
مولانا داود راز
´ہم سے اسحاق نے بیان کیا ، کہا ہم کو نضر نے خبر دی ، ان سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے سلیمان نے بیان کیا ، انہوں نے ابووائل سے سنا اور ان سے حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` ” اور اللہ کی راہ میں خرچ کرتے رہو اور اپنے آپ کو اپنے ہاتھوں سے ہلاکت میں نہ ڈالو ۔ “ اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کے بارے میں نازل ہوئی تھی ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب تفسير القرآن / حدیث: 4516
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة