كتاب الشروط

صحیح بخاری — کتاب الشروط

شرائط کے مسائل کا بیان

صحیح بخاری کی کتاب الشروط میں 19 ابواب اور 27 احادیث ہیں (حدیث 2711 تا 2737)۔ اس کے چند ابواب: اسلام میں داخل ہوتے وقت اور معاملات بیع وشراء میں کون سی شرطیں لگانا جائز ہے؟، پیوند لگانے کے بعد اگر کھجور کا درخت بیچے؟، بیع میں شرطیں کرنے کا بیان، اگر بیچنے والے نے کسی خاص مقام تک سواری کی شرط لگائی تو یہ جائز ہے۔

صحیح بخاری کتاب الشروط معاملات اور معاہدات میں لگائی جانے والی شرائط کے احکام پر مشتمل ہے۔ اس کے ابواب میں بیان ہے کہ اسلام، احکام اور بیعت میں کون سی شرطیں جائز ہیں، پیوند لگی کھجور کے درخت بیچنے کا حکم، خرید و فروخت میں شرائط، بیچنے والے کا کسی مقام تک جانور پر سواری کی شرط رکھنا اور عام لین دین کی شرطیں۔ آگے نکاح، وقف اور جہاد و صلح کی شرطوں کا بیان ہے۔ اس میں جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا اونٹ بیچ کر مدینہ تک اس پر سوار رہنے کی شرط والا واقعہ ہے، اور صلح حدیبیہ کی طویل حدیث جس میں قریش کے ساتھ طے پانے والی شرائط کی تفصیل ہے۔

19ابواب
27احادیث
2711–2737حدیث نمبر
کتاب میں آگے پیچھے
خرید و فروخت اور معاملات کی تمام احادیث — تمام کتب سے

فہرستِ ابواب

کتاب الشروط کے 19 ابواب

1 اسلام میں داخل ہوتے وقت اور معاملات بیع وشراء میں کون سی شرطیں لگانا جائز ہے؟ بَابُ مَا يَجُوزُ مِنَ الشُّرُوطِ فِي الإِسْلاَمِ وَالأَحْكَامِ وَالْمُبَايَعَةِ: حدیث 2711 – 2715 2 پیوند لگانے کے بعد اگر کھجور کا درخت بیچے؟ بَابُ إِذَا بَاعَ نَخْلاً قَدْ أُبِّرَتْ: حدیث 2716 3 بیع میں شرطیں کرنے کا بیان۔ بَابُ الشُّرُوطِ فِي الْبَيْعِ: حدیث 2717 4 اگر بیچنے والے نے کسی خاص مقام تک سواری کی شرط لگائی تو یہ جائز ہے۔ بَابُ إِذَا اشْتَرَطَ الْبَائِعُ ظَهْرَ الدَّابَّةِ إِلَى مَكَانٍ مُسَمًّى جَازَ: حدیث 2718 5 معاملات میں شرطیں لگانے کا بیان۔ بَابُ الشُّرُوطِ فِي الْمُعَامَلَةِ: حدیث 2719 – 2720 6 نکاح کے وقت مہر کی شرطیں۔ بَابُ الشُّرُوطِ فِي الْمَهْرِ عِنْدَ عُقْدَةِ النِّكَاحِ: حدیث 2721 7 مزارعت کی شرطیں جو جائز ہیں۔ بَابُ الشُّرُوطِ فِي الْمُزَارَعَةِ: حدیث 2722 8 جو شرطیں نکاح میں جائز نہیں ان کا بیان۔ بَابُ مَا لاَ يَجُوزُ مِنَ الشُّرُوطِ فِي النِّكَاحِ: حدیث 2723 9 جو شرطیں حدود اللہ میں جائز نہیں ہیں ان کا بیان۔ بَابُ الشُّرُوطِ الَّتِي لاَ تَحِلُّ فِي الْحُدُودِ: حدیث 2724 – 2725 10 اگر مکاتب اپنی بیع پر اس لیے راضی ہو جائے کہ اسے آزاد کر دیا جائے گا تو اس کے ساتھ جو شرائط جائز ہو سکتی ہیں ان کا بیان۔ بَابُ مَا يَجُوزُ مِنْ شُرُوطِ الْمُكَاتَبِ إِذَا رَضِيَ بِالْبَيْعِ عَلَى أَنْ يُعْتَقَ: حدیث 2726 11 طلاق کی شرطیں (جو منع ہیں)۔ بَابُ الشُّرُوطِ فِي الطَّلاَقِ: حدیث 2727 12 لوگوں سے زبانی شرطیں طے کرنے کا بیان۔ بَابُ الشُّرُوطِ مَعَ النَّاسِ بِالْقَوْلِ: حدیث 2728 13 ولاء میں شرط لگانا۔ بَابُ الشُّرُوطِ فِي الْوَلاَءِ: حدیث 2729 14 مزارعت میں مالک نے کاشتکار سے یہ شرط لگائی کہ جب میں چاہوں گا تجھے بے دخل کر سکوں گا۔ بَابُ إِذَا اشْتَرَطَ فِي الْمُزَارَعَةِ إِذَا شِئْتُ أَخْرَجْتُكَ: حدیث 2730 15 جہاد میں شرطیں لگانا اور کافروں کے ساتھ صلح کرنے میں اور شرطوں کا لکھنا۔ بَابُ الشُّرُوطِ فِي الْجِهَادِ وَالْمُصَالَحَةِ مَعَ أَهْلِ الْحَرْبِ وَكِتَابَةِ الشُّرُوطِ: حدیث 2731 – 2733 16 قرض میں شرط لگانا۔ بَابُ الشُّرُوطِ فِي الْقَرْضِ: حدیث 2734 17 مکاتب کا بیان اور جو شرطیں ناجائز اور کتاب اللہ کے مخالف ہیں ان کا بیان۔ بَابُ الْمُكَاتَبِ، وَمَا لاَ يَحِلُّ مِنَ الشُّرُوطِ الَّتِي تُخَالِفُ كِتَابَ اللَّهِ: حدیث 2735 18 اقرار میں شرط لگانا یا استثناء کرنا جائز ہے اور ان شرطوں کا بیان۔ بَابُ مَا يَجُوزُ مِنَ الاِشْتِرَاطِ وَالثُّنْيَا فِي الإِقْرَارِ: حدیث 2736 19 وقف میں شرطیں لگانے کا بیان۔ بَابُ الشُّرُوطِ فِي الْوَقْفِ: حدیث 2737
کوئی باب نہیں ملا۔
اس کتاب کی تمام احادیث (نمبر کے لحاظ سے)32