حدیث نمبر: 7496
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ ، قَالَ : اللَّهُ أَنْفِقْ أُنْفِقْ عَلَيْكَ .
مولانا داود راز

´اور اسی سند سے یہ بھی مروی ہے کہ` اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم خرچ کرو تو میں تم پر خرچ کروں گا ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب التوحيد / حدیث: 7496
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا داود راز
7496. اسی سند کئ ساتھ یہ بھی مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: تم خرچ کرو تو تم پر خرچ کروں گا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:7496]
حدیث حاشیہ: یہاں بھی اللہ پاک کاایسا کلام مذکور ہوا جو قرآن سےنہیں ہےاور یقینا اللہ کاکلام ہےجسے حدیث قدسی کہتے ہیں۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7496 سے ماخوذ ہے۔

✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
7496. اسی سند کئ ساتھ یہ بھی مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: تم خرچ کرو تو تم پر خرچ کروں گا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:7496]
حدیث حاشیہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ اُمت گوآخری امت ہے لیکن جنت مین سب امتوں سے پہلے جائے گی۔
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فرمان الٰہی بیان کیا ہے جو مبنی برحقیقت اورآواز وحروف پر مشتمل ہے۔
یہ فرمان قرآن کریم کے علاوہ ہے اور غیر مخلوق ہے۔
یقیناً یہ فرمان اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جسے حدیث قدسی کہا جاتاہے۔w
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7496 سے ماخوذ ہے۔