صحيح البخاري
كتاب الديات— کتاب: دیتوں کے بیان میں
بَابُ جَنِينِ الْمَرْأَةِ: باب: عورت کے پیٹ کا بچہ جو ابھی پیدا نہ ہوا ہو۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عُمَرَ نَشَدَ النَّاسَ مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَضَى فِي السِّقْطِ ، فَقَالَ الْمُغِيرَةُ : أَنَا سَمِعْتُهُ " قَضَى فِيهِ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ ،´ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے بیان کیا ، ان سے ہشام نے ، ان سے ان کے والد نے کہ` عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے قسم دے کر پوچھا کہ کس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حمل گرنے کے سلسلے میں فیصلہ سنا ہے ؟ مغیرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ، آپ نے اس میں ایک غلام یا کنیز دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔
حضرت عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے قسم دے کر پوچھا: ”کس نے نبی کریم ﷺ سے حمل گرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ سنا ہے؟“ حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے سنا ہے کہ آپ ﷺ نے اس میں ایک غلام یا کنیز دینے کا فیصلہ کیا تھا۔“