صحيح البخاري
كتاب الديات— کتاب: دیتوں کے بیان میں
بَابُ جَنِينِ الْمَرْأَةِ: باب: عورت کے پیٹ کا بچہ جو ابھی پیدا نہ ہوا ہو۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : أَنَّهُ اسْتَشَارَهُمْ فِي إِمْلَاصِ الْمَرْأَةِ ، فَقَالَ الْمُغِيرَةُ : " قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْغُرَّةِ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ ، فقال : ائْتِ مَنْ يَشْهَدُ مَعَكَ .´ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہشام نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد نے ، ان سے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے کہ` عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے ایک عورت کے حمل گرا دینے کے خون بہا کے سلسلہ میں مشورہ کیا تو مغیرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غلام یا کنیز کا اس سلسلے میں فیصلہ کیا تھا ۔ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اپنے ساتھ کوئی گواہ لاؤ ۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے لوگوں سے عورت کا حمل گرا دینے کی دیت کے متعلق مشورہ کیا تو حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”نبی ﷺ نے «غُرَّةً» یعنی غلام یا لونڈی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔“