حدیث نمبر: 6279
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : " كُنَّا نَقِيلُ وَنَتَغَدَّى بَعْدَ الْجُمُعَةِ " .
مولانا داود راز

´ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، ان سے ابوحازم نے اور ان سے سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` ہم کھانا اور قیلولہ نماز جمعہ کے بعد کیا کرتے تھے ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الاستئذان / حدیث: 6279
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
6279. حضرت سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ہم نماز جمعہ کے بعد دوپہر کا کھانا کھاتے اور قیلولہ کیا کرتے تھے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:6279]
حدیث حاشیہ:
(1)
دوپہر کے بعد کھانے کو غداء اور سونے کو قیلولہ کہتے ہیں۔
عربوں کی عادت تھی کہ وہ دوپہر کا کھانا کھا کر قیلولہ کرتے تھے۔
ایسا کرنا سے طبیعت ہشاش بشاش اور ہلکی ہو جاتی ہے۔
(2)
قیلولہ مسنون امر ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم قیلولہ کیا کرو کیونکہ شیاطین قیلولہ نہیں کرتے۔
‘‘ اس روایت کی سند میں کلام ہے لیکن راجح بات یہی ہے کہ یہ حدیث قابل اعتبار ہے۔
(سلسلة الأحادیث الصحیحة للألباني، حدیث: 1647)
اسی طرح خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ کا قول صحیح سند سے منقول ہے کہ دن کے پہلے حصے میں سونا جلن کا باعث، دوپہر کو سونا صحت کا موجب اور آخری پہر سونا بے وقوفی کی علامت ہے۔
(فتح الباري: 84/11)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6279 سے ماخوذ ہے۔