صحيح البخاري
كتاب الاستئذان— کتاب: اجازت لینے کے بیان میں
بَابُ مَنْ أَسْرَعَ فِي مَشْيِهِ لِحَاجَةٍ أَوْ قَصْدٍ: باب: جو کسی ضرورت یا کسی غرض کی وجہ سے تیز تیز چلے۔
حدیث نمبر: 6275
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ الْحَارِثِ ، حَدَّثَهُ قَالَ : " صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ ، فَأَسْرَعَ ثُمَّ دَخَلَ الْبَيْتَ " .مولانا داود راز
´ہم سے ابوعاصم نے بیان کیا ، ان سے عمر بن سعید نے بیان کیا ، ان سے ابن ابی ملیکہ نے اور ان سے عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی اور پھر بڑی تیزی کے ساتھ چل کر آپ گھر میں داخل ہو گئے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا داود راز
6275. حضرت عقبہ بن حارث ؓ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے نماز عصر پڑھی پھر آپ تیزی سے چل کر گھر میں داخل ہوگئے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:6275]
حدیث حاشیہ: یہ گھر میں داخل ہونا کسی ضرورت یا حاجت کی وجہ سے تھا۔
یہ حدیث اوپر گزر چکی ہے لو گوں کو آپ کے خلاف معمول جلدی جلدی چلنے پر تعجب ہوا آپ نے بتلایا کہ میں اپنے گھر میں سونے کا ایک ڈلا چھوڑ آیا تھا میں نے اس کا اپنے گھر میں رہنا پسند نہیں کیا اس کے بانٹ دینے کے لئے میں نے تیزی سے قدم اٹھائے تھے، خاک ہو ان معاندین کے منہ پر جو ایسے مہاپرش خدا رسیدہ بزرگ رسول کو دنیا داری کا الزام لگا تے ہیں۔
﴿كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ إِنْ يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا﴾

درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6275 سے ماخوذ ہے۔
✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
6275. حضرت عقبہ بن حارث ؓ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے نماز عصر پڑھی پھر آپ تیزی سے چل کر گھر میں داخل ہوگئے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:6275]
حدیث حاشیہ:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گھر میں تیزی سے چل کر داخل ہونا کسی ضرورت کی وجہ سے تھا۔
اس کی تفصیل دوسری روایت میں ہے کہ جب صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو خلاف معمول جلدی جلدی چلنے پر تعجب ہوا تو آپ نے بتایا کہ رات گھر میں سونا آیا تھا جو تقسیم نہ ہوسکا، اس لیے جلدی جلدی گھر گیا تھا تاکہ اسے تقسیم کر دوں۔
میں نے گھر میں اس کا یوں ہی پڑے رہنا پسند نہ کیا۔
(صحیح البخاري، الأذان، حدیث: 851)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی عالم یا حاکم کا اپنے ضروری کام کے لیے جلدی کرنا جائز ہے بلکہ نیک کام جلدی سے سرانجام دینا افضل ہے، بلاوجہ ڈگ ڈگ کرتے ہوئے تیز چلنا معاشرتی طور پر بھی معیوب ہے۔
واللہ أعلم

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6275 سے ماخوذ ہے۔