صحيح البخاري
كتاب الأدب— کتاب: اخلاق کے بیان میں
بَابُ لاَ يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ مَرَّتَيْنِ: باب: مومن ایک سوراخ سے دوبارہ نہیں ڈسا جا سکتا۔
حدیث نمبر: 6133
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ " .مولانا داود راز
´ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ان سے عقیل نے بیان کیا ، ان سے زہری نے ، ان سے ابن مسیب نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” مومن کو ایک سوراخ سے دوبارہ ڈنگ نہیں لگ سکتا ۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا داود راز
6133. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”مومن کو ایک سوراخ سے دوبارہ ڈنگ نہیں لگ سکتا۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:6133]
حدیث حاشیہ: ایک ہی بار دھوکا کھاتا ہے پھر ہوشیار رہتا ہے۔
سچ کہا گیا ہے کہ۔
آدمی بنتا ہے لاکھوں ٹھوکریں کھانے کے بعد رنگ لاتی ہے حنا پتھر پہ پس جانے کے بعد
سچ کہا گیا ہے کہ۔
آدمی بنتا ہے لاکھوں ٹھوکریں کھانے کے بعد رنگ لاتی ہے حنا پتھر پہ پس جانے کے بعد
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6133 سے ماخوذ ہے۔
✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
6133. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”مومن کو ایک سوراخ سے دوبارہ ڈنگ نہیں لگ سکتا۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:6133]
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک پختہ کار اور زیرک مسلمان تو ایک دفعہ دھوکا کھانے کے بعد ہوشیار ہو جاتا ہے لیکن غفلت شعار مسلمان بار بار دھوکا کھا لیتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مذکورہ الفاظ اس وقت استعمال فرمائے جب ابو عزہ جمحی جنگ بدر میں مسلمانوں کا قیدی بنا تو اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنے اہل و عیال اور تنگ دستی کا ذکر کیا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر احسان کرتے ہوئے فدیے کے بغیر اسے آزاد کر دیا، پھر وہ جنگ اُحد میں مسلمانوں سے لڑنے کے لیے آ گیا تو مسلمانوں نے اسے گرفتار کر لیا اس نے پھر عذر کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اب تو مکے نہیں جا سکتا۔
مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا، اس کے بعد آپ نے اسے قتل کرنے کا حکم دیا۔
‘‘ (فتح الباري: 651/10)

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6133 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2998 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
یہی روایت امام صاحب اپنے مختلف اساتذہ سے بیان کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:7499]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حدیث کے الفاظ خبر پر ہیں، لیکن معنی ومفہوم کے اعتبار سے ارشادو ہدایت ہے کہ مومن کو ہوشیار، بیدار اور محتاط ہو کر رہنا چاہیے، غفلت اور بے خبری کی زندگی نہیں گزارنی چاہیے کہ غفلت و بے خبری کی بنا پر اس کو بار باردھوکہ دیا جاسکے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2998 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4862 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´لوگوں کے دغا و فریب سے اپنے آپ کو بچائے رکھنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4862]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4862]
فوائد ومسائل:
آزمائے ہوئے کو آزمانا بہت بڑی غلطی ہے۔
آزمائے ہوئے کو آزمانا بہت بڑی غلطی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4862 سے ماخوذ ہے۔