صحيح البخاري
كتاب الأدب— کتاب: اخلاق کے بیان میں
بَابُ التَّبَسُّمِ وَالضَّحِكِ: باب: مسکرانا اور ہنسنا۔
حدیث نمبر: 6092
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا عَمْرٌو ، أَنَّ أَبَا النَّضْرِ ، حَدَّثَهُ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : " مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَجْمِعًا قَطُّ ضَاحِكًا حَتَّى أَرَى مِنْهُ لَهَوَاتِهِ ، إِنَّمَا كَانَ يَتَبَسَّمُ " .مولانا داود راز
´ہم سے یحییٰ بن سلیمان نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابن وہب نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو عمرو نے خبر دی ، ان سے ابوالنضر نے بیان کیا ، ان سے سلیمان بن یسار نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح کھل کر کبھی ہنستے نہیں دیکھا کہ آپ کے حلق کا کوا نظر آنے لگتا ہو ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم صرف مسکراتے تھے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الأدب / حدیث: 6092
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة