حدیث نمبر: 6089
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ جَرِيرٍ ، قَالَ : مَا حَجَبَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْذُ أَسْلَمْتُ ، وَلَا رَآنِي إِلَّا تَبَسَّمَ فِي وَجْهِي .
مولانا داود راز

´ہم سے ابن نمیر نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابن ادریس نے بیان کیا ، ان سے اسماعیل نے ، ان سے قیس نے اور ان سے جریر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` جب سے میں نے اسلام قبول کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( اپنے پاس آنے سے ) کبھی نہیں روکا اور جب بھی آپ نے مجھے دیکھا تو مسکرائے ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الأدب / حدیث: 6089
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة