حدیث نمبر: 6068
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بِهَذَا ، وَقَالَتْ : دَخَلَ عَلَيّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا وَقَالَ : " يَا عَائِشَةُ مَا أَظُنُّ فُلَانًا وَفُلَانًا يَعْرِفَانِ دِينَنَا الَّذِي نَحْنُ عَلَيْهِ " .
مولانا داود راز

´ہم سے یحییٰ بن بکیر نے کیا ، کہا ہم سے لیث بن سعد نے یہی حدیث نقل کی اور ( اس میں یوں ہے کہ ) عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ` ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے یہاں تشریف لائے اور فرمایا عائشہ میں گمان کرتا ہوں کہ فلاں فلاں لوگ ہم جس دین پر ہیں اس کو نہیں پہچانتے ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الأدب / حدیث: 6068
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا داود راز
6068. سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ایک دن نبی ﷺ میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا: اے عائشہ! میں فلاں شخص کو گمان نہیں کرتا وہ ہمارے دین کے متعلق کچھ نہیں جانتے ہوں جس پر ہم قائم ہیں۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:6068]
حدیث حاشیہ: زمانہ نبوی میں منافقین کی ایک جماعت بہت ہی خطرناک تھی جو اوپر سے مسلمان بنتے اور دل سے ہر وقت مسلمانوں کا برا چاہتے ایسے بد بختوں نے ہمیشہ اسلام کو بہت نقصان پہنچایا ہے، ایسے لوگ آج کل بھی بہت ہیں۔
إلا ما شاءاللہ۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6068 سے ماخوذ ہے۔

✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
6068. سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ایک دن نبی ﷺ میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا: اے عائشہ! میں فلاں شخص کو گمان نہیں کرتا وہ ہمارے دین کے متعلق کچھ نہیں جانتے ہوں جس پر ہم قائم ہیں۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:6068]
حدیث حاشیہ:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دو آدمیوں کے اخلاق وکردار کو دیکھ کر فرمایا: ’’وہ میرے گمان کے مطابق ہمارے دین اسلام کے متعلق کچھ بھی معلومات نہیں رکھتے۔
‘‘ (2)
واضح رہے کہ اس طرح کی بدگمانی اس زمرے میں نہیں آتی جو گناہ اور خلاف شریعت ہے کیونکہ بعض اوقات ہمیں کسی سے اچھا فعل معلوم نہیں ہوتا تو اس کے متعلق بدگمانی سی پیدا ہو جاتی ہے، مثلاً: کوئی عشاء اور صبح کی نماز میں حاضر نہیں ہوتا تو اس کے متعلق ہم بدگمانی کر لیتے ہیں کہ وہ بیمار ہے یا اپنے دین میں کمزور ہے۔
(فتح الباري: 596/10)
اس بدگمانی کی بنیاد وہ مشہور حدیث بھی ہوسکتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عشاء اور صبح کی نماز منافقین پر بہت بھاری ہوتی ہے۔
‘‘ (صحیح البخاري، الأذان، حدیث: 657)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6068 سے ماخوذ ہے۔