صحيح البخاري
كتاب الأدب— کتاب: اخلاق کے بیان میں
بَابُ تَعَاوُنِ الْمُؤْمِنِينَ بَعْضِهِمْ بَعْضًا: باب: ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان کی مدد کرنا۔
وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا إِذْ جَاءَ رَجُلٌ يَسْأَلُ أَوْ طَالِبُ حَاجَةٍ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ ، فَقَالَ : " اشْفَعُوا فَلْتُؤْجَرُوا ، وَلْيَقْضِ اللَّهُ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ مَا شَاءَ " . اور ایسا ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک صاحب نے آ کر سوال کیا یا کوئی ضرورت پوری کرانی چاہی ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ تم خاموش کیوں بیٹھے رہتے ہو بلکہ اس کی سفارش کرو تاکہ تمہیں بھی اجر ملے اور اللہ جو چاہے گا اپنے نبی کی زبان پر جاری کرے گا ( تم اپنا ثواب کیوں کھوؤ ) ۔
پھر اچانک ایک آدمی آ گیا جبکہ نبی ﷺ ابھی بیٹھے ہوئے تھے، اس نے کوئی سوال کیا یا اپنی ضرورت کے لیے کچھ کہا تو آپ ﷺ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”سفارش کرو، تمہیں اجر دیا جائے گا اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی کی زبان کے ذریعے سے جو چاہے گا فیصلہ کر دے گا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ہجرت حبشہ میں شرکت کی، فتح خیبر کے وقت خدمت نبوی میں حاضر ہوئے۔
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے سنہ20ھ میں ان کو بصرہ کا حاکم بنایا، خلافت عثمانی میں وہاں سے معزول ہو کر کوفہ جا رہے تھے، سنہ52ھ میں مکہ میں وفات پائی۔
الحمد للہ کہ آج 14 شعبان سنہ1395ھ کو بوقت چاشت اس پارے کی تسوید سے فارغ ہوا الحمد للہ رب العالمین راقم خادم نبوی۔
محمد داؤد راز بن عبداللہ السلفی الدھلوی مقیم مسجد اہلحدیث4121 اجمیری گیٹ دہلی نمبر
تمام مسلمان جسد واحد، یعنی ایک جسم کی طرح ہیں، انھیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، مسلمانوں کے اخروی امور ہوں یا دنیاوی معاملات، ہر کام میں ایک دوسرے کی مدد کرنا بہت ضروری ہے اور اللہ تعالیٰ کو یہ عمل بہت محبوب ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’اللہ تعالیٰ اس بندے کی مدد کرتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں مصروف رہتا ہے۔
‘‘ (صحیح مسلم، البروالصلة، حدیث: 6598(2699)
بہرحال مسلمان کا تعاون کرنا اور اس کی ضرورت پوری کرنے کے لیے کوشش کرنا اللہ تعالیٰ کے ہاں اجروثواب کا باعث ہے۔